ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان سے سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے بعد افغان کھلاڑیوں کو نیند کی گولیاں کھانی پڑ گئی تھیں۔
اس بات کا انکشاف افغانستان کے کپتان محمد نبی نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
محمد نبی نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف میچ کے بعد میدان سے باہر گئے اور ٹیم میٹنگ کی، سبز چائے پی اور پھر نیند کی گولیاں کھائیں۔ افغان کپتان یہ کہتے ہوئے ہنس پڑے۔
تاہم انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام لڑکوں نے اچھا کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بڑی ٹیموں کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور امید کرتے ہیں کہ بھارت کے خلاف دوسری اچھی پرفارمنس ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان نے نسیم شاہ کے آخری اوور میں دو چھکوں کی مدد سے افغانستان کو ایک وکٹ سے دھول چٹادی تھی۔
Comments are closed.