mett life newcastle upon tyne tyne and wear united kingdom free matrimonial site international love dating app i am an outgoing person date in girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان کرکٹر راشد خان نے افغانستان کی صورتحال پر کیا کہا؟

افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے  بھی اپنے ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

افغانستان میں پھنسے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے کابل پہنچنے والی ترکش ایئر لائن کی پرواز کو لینڈنگ کیلئے فضا میں ہی 40 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔

ملک کی ایسی صورتحال پر کرکٹر راشد خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ’امن‘ لکھا۔

ساتھ ہی انہوں نے دعا کیلئے ہاتھ اُٹھائے اور افغانستان کے جھنڈے کی ایموجی کا استعمال کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، طالبان نے صرف 10دنوں میں ہی تقریباً پورے ملک کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

طالبان نے خوست کے ساتھ ساتھ دایکندی کے دارالحکومت نیلی کا کنٹرول بھی حاصل کیا، افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے اور طالبان صدارتی محل میں داخل ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.