افغان پاپ سنگر آریانہ سعید امریکی فوجی طیارے کے ذریعے افغانستان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔
ترکی پہنچ کر ایک بیان میں آریانہ نے کہا کہ کچھ دنوں کی پریشانی کے بعد اب وہ بالکل خیریت سے ہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل ایئرپورٹ کے اردگرد سیکیورٹی صورت حال کے سبب امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی جس میں کہا گیا ہےکہ امریکی شہری کابل ایئرپورٹ سے دور رہیں، صرف امریکی حکومتی نمائندے کی ہدایات پر کابل ایئرپورٹ کا رخ کریں۔
امریکی سفارتخانے نے اپنی ٹریول ایڈوائزری میں کہا ہے کہ امریکی شہری کابل ایئرپورٹ آنے سے گریز کریں، کابل ایئرپورٹ کے گیٹس کے باہر ممکنہ سیکیورٹی خطرات ہیں۔
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی حکومتی نمائندے کی ہدایات ملنے کے بعد ایئرپورٹ آئیں۔
دوسری جانب چین نے افغانستان میں اپنے شہریوں کو اسلامی رسم و رواج کی پابندی کی ہدایات دیتے ہوئے افراتفری والے مقامات سے دور رہنے کا کہا ہے۔
Comments are closed.