بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا، انضمام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فرنچائز کیلئے بھی کھیل رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نےافغانستان کے خلاف میچ کے کمبی نیشن پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے کھیل رہا ہے، افغانستان سے بھی اسی طرح کھیلنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد اپنے اگلے میچ میں کل افغانستان سے سامنا کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.