ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میں افغانستان کی ٹیم پاکستان کو کتنے رنز کا ہدف دے سکتی؟ جیو سوپر کے سروے کے نتائج سامنے آگئے۔
جیو نیوز نے افغانستان اور پاکستان کے میچ سے متعلق سروے کرایا اور متوقع ہدف سے متعلق رائے طلب کی۔
سروے میں 47 فیصد لوگوں نے افغان ٹیم کے 100 سے 125 رنز تک محدود رہنے سے متعلق رائے دی۔
پاکستان کی مضبوط بولنگ لائن کے پیش نظر افغانستان کے 100 سے بھی کم رنز پر پویلین لوٹنے سے متعلق 25 فیصد نے رائے کا اظہار کیا۔
سروے میں صرف 21 فیصد نے رائے دی کہ افغانستان کی ٹیم 125 سے 150 کے درمیان اسکور کرسکتی ہے جبکہ 7 فیصد نے اسکور 150 سے زائد رہنے کی رائے دی۔
Comments are closed.