پاکستان نے افغانستان سے آئے وفد کو بتادیا کہ افغان سفیر کی بیٹی کی شکایت کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق افغان وفد کی دی گئی بریفنگ پر بیان جاری کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق افغان وزارت خارجہ کا بیان اور افغان سفیر کی بیٹی کی ویڈیو دیکھی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے افغان وفد کو شکایت کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ افغان وفد کو 16 جولائی کو سیکٹرز ایف سیون، جی سیون، راولپنڈی، دامن کوہ اور ایف 6 اور ایف نائن پارک کا دورہ کرایا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وفد کو بتایا گیا کہ افغان سفیر کی بیٹی ان تمام مقامات پر اپنی مرضی سے گئیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان وفد کو بتایا گیا شکایت کنندہ کی تمام نقل و حرکت جیو فینسنگ سے مطابقت رکھتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس کی مزید تصدیق ٹیکسی ڈرائیورز نے بھی کی، افغان وفد کو بتایا گیا شکایت کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان وفد سے افغان سفیر کی بیٹی تک رسائی کی بھی درخواست کی گئی تھی، اُن سے افغان سفارتخانے کے حکام اور فون ڈیٹا تک رسائی کی بھی درخواست کی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے افغانستان اس معاملے میں مکمل تعاون کرکے مطلوبہ معلومات دے گا۔
Comments are closed.