افغان فنکاروں نے پشاور ہائی کورٹ میں پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔
افغان فنکاروں نےپشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے اقوامِ متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ساتھ 2003ء میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت اب پاکستان افغان مہاجرین کو جبری طور پر ملک سے نہ نکالنے کا پابند ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے میں افغان حکومت بھی شامل ہے اور پاکستان سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بھی افغان مہاجرین کو وہ حقوق حاصل ہیں جو پاکستانیوں کو ہیں۔
درخواست میں عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق جاری کی گئی ہدایات کے بعد سے افغان مہاجرین کی گرفتاریاں جاری ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ یو این ایچ سی آر کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی پابندی کروائی جائے اور گرفتاریوں کو روکا جائے۔
Comments are closed.