ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور افغانستان کرکٹ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پشاور میں منی کابل کے نام سے مشہور ’بورڈ بازار‘ افغان مہاجرین کا سب بڑا مسکن اور کاروباری مرکز ہے، جہاں پر رہائش پزیر افغان مہاجرین بھی میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
افغان مہاجرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے، اس لیے وہ پاکستان اور افغانستان دونوں کرکٹ ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج دوسرا میچ پاکستان کا افغانستان سے ہوگا۔
پاکستان کی اس اہم ترین میچ میں فتح سے سیمی فائنل تک رسائی یقینی ہوجائےگی، میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔
Comments are closed.