برطانیہ نے پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک کے لیے امداد بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 3 کروڑ پاؤنڈ امداد کی پہلی قسط آج ہی ادا کی جائے گی یہ امداد پاکستان کے لیے بھی ہو گی۔
انہوں نے افغانستان سے برطانوی باشندوں کے بحفاظت انخلاپر پاکستان کا اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کےتعاون اورکردار کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں تعمیر ی گفتگوہوئی فیٹف میں گرے لسٹ اوردیگر پہلووں پر بات کی، کورونا اوردیگر چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مشترکہ اقدامات کررہے ہیں۔
برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بنیادو ں پر امداد بڑھارہے ہیں افغانستان سے جولوگ جارہے ہیں وہ برطانیہ سمیت ہر ملک پر اضافی بوجھ ہوگا افغانستان کوامداد بین الاقوامی تنظیمو ں کےذریعے دی جائے گی طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان مستقبل میں دہشت گردوں کا مرکزنہ بنے امید ہے طالبا ن افغانستان میں امن کےقیام میں کردار ادا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کابل پر طالبان کاکنٹرول صرف برطانیہ ہی نہیں تمام اتحادیوں کے لیے بھی حیران کن ہے کم عرصے میں بڑی تعداد میں لوگ افغانستان سے نکل گئے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرناقبل ازوقت ہوگا دیکھنا ہوگا طالبان اپنی باتوں پر کس حد تک عمل کرتے ہیں۔
Comments are closed.