بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان مرکزی بینک کے امریکا میں منجمد اثاثے افغانستان کی ملکیت ہیں، چین

امریکا میں منجمد افغانستان کے اثاثوں کے معاملے پر چین کا کہنا ہے کہ افغان مرکزی بینک کے امریکا میں منجمد اثاثے افغانستان کی ملکیت ہیں۔

بیجنگ سے ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق افغان منجمد اثاثے افغانوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔ 

چینی ترجمان نے کہا کہ افغان منجمد اثاثوں کی فوری اور مکمل ادائیگی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا، افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.