بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

افغان فنکاروں کی واپسی: وفاقی حکومت سے جواب طلب

پشاور ہائی کورٹ نے افغان فنکاروں کی واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، نادرا، ڈی جی امیگریشن اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یو این ایچ سی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، افغانستان میں فن کو جاری نہیں رکھ سکتے۔

وکیل نے کہا کہ  افغان فنکاروں کی واپسی کو روکا جائے۔

پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز ہو گیا۔

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز ہو گیا، مہلت ختم ہوتے ہی کراچی سے 4 افغانیوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ کیمپ منتقل کر دیا گیا۔

انسپکٹر جنرل خیبر پختون خوا پولیس اختر حیات خان نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف خیبر پختون خوا میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں، ان کو مختص مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

آئی جی کے پی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو خیبر پولیس کے حوالے کر کے طورخم سےواپس بھیجا جائے گا، اب تک 1 لاکھ سے زیادہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی رضا کارانہ طور پر واپس جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.