پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

افغان عبوری حکومت میں اختلافات ہیں، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا ادارے بلوم برگ نے افغان عبوری حکومت میں اختلافات ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا کہ عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سراج حقانی نے طالبان رہنما ہیبت اللّٰہ اخونزادہ کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان رہنما حکومت پر اجارہ داری قائم کرنے اور افغان حکومت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق یہ اختلافات ملا ہیبت اللّٰہ کے اس فرمان کے بعد پیدا ہوا جس کے نتیجے میں خواتین کو تعلیم اور ملازمت سے روک دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.