پاکستان میں مقیم اور مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے افغان طلبہ نے پاکستان سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں افغان طلبہ نے پاکستان میں قیام اور تعلیم کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
افغان طلبہ نے کہا کہ انہیں پاکستان میں کسی قسم کے امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت پاکستان کےمشکور ہیں جو کئی دہائیوں سے افغان پناہ گزینوں کو سنبھالے ہوئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.