افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع ہوگیا۔
طالبان وفد نے سابق صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے پہلی باقاعدہ ملاقات کی۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ملاقات میں افغان سینیٹ کے سابق چیئرمین فضل ہادی اور دیگر حکام بھی موجود تھے، سیاسی قیادت کو فول پروف سیکیورٹی دی گئی ہے۔
دوسری طرف طالبان رہنما انس حقانی نے سربراہ حزب اسلامی گل بدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی ہے۔
طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر جو گزشتہ روز قطر سے قندھار پہنچے تھے آج وہ کابل پہنچیں گے۔
ملا عبدالغنی برادر کی کابل آمد کے بعد طالبان اور مصالحتی کونسل میں حکومت سازی پر بات چیت متوقع ہے۔
Comments are closed.