بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان طالبان کا پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے کا فیصلہ

افغانستان میں طالبان نے مزاحمت کے آخری مرکز پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ افغان طالبان اور احمد مسعود کے درمیان جنگ کے خدشات پیدا ہوگئے، طالبان نے سیکڑوں جنگجو پنج شیر کی جانب روانہ کردیئے۔

طالبان نے احمد مسعود کو وادی پنج شیر حوالے کرنے کے لیے چند گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔

شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ طالبان نے پنج شیر وادی پر قبضے کی کوشش کی تو اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

احمد مسعود کا کہنا تھا کہ سویت یونین کا مقابلہ کیا اور طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر طالبان مذاکرات سے انکار کرتے ہیں تو جنگ ناگزیر ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.