ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، ہم افغان صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، سفارتخانے کو بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،افغان مسئلے کے حل کیلئے سفارتی کوششیں جاری رہنا چاہئیں۔
زاہد حفیظ کاکہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال دنیا کی فوری توجہ کی متقاضی ہے،پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے، بلکہ اس کا پرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر انتہائی تشویش ہے،ہم نہیں چاہتے افغانستان میں انسانی بحران جنم لے۔
Comments are closed.