برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ افغان شہریوں نے ہمارے شانہ بشانہ کام کیا، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لندن میں افغانستان سے برطانیہ آکر آباد ہونے والوں سے وزیراعظم بورس جانسن نے ملاقات کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 2272 افغانیوں کو جون سے اب تک برطانیہ لا کر بسایا گیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں مزید افغانوں کو برطانیہ لایا جائے گا۔
Comments are closed.