دفتر خارجہ نے افغان سفارتخانے کے نمائندے کو طلب کرکے بنوں میں 26 نومبر کو سیکیورٹی فورسز پر افغان شہری کے حملے پر سخت احتجاج کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ گل بہادر گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ افغان نمائندے سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں ملوث افراد اور سہولتکاروں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ نے افغان نمائندے سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے مراکز اور دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان سفارتخانے کے نمائندے سے حافظ گل بہادر کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ افغان نمائندے سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کےلیے استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
Comments are closed.