انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان میں خواتین کی کرکٹ پر ممکنہ پابندی کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔
آئی سی سی ترجمان نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان سے آنے والی میڈیا رپورٹس پر تشویش ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل افغانستان میں ویمن کرکٹ کی صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے۔
آئی سی سی ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال اور اس کے کرکٹ پر اثرات پر آئی سی سی بورڈ کی اگلی میٹنگ میں بات ہوگی۔
واضح رہے کہ افغان طالبان نے خواتین کرکٹ پر پابندی لگادی اور کہا ہے کہ خواتین کو ضرورت کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت ہے، کرکٹ اور دیگر کھیل خواتین کی ضرورت نہیں۔
Comments are closed.