بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان حکومت و کابینہ کے اعلان پر سلیم صافی کا تجزیہ

سینئر صحافی اور افغان امور کے ماہر سلیم صافی نے کہا ہے کہ افغانستان کے عبوری سربراہ محمد حسن اخوند افغان طالبان کے بانی رکن ہیں۔

سلیم صافی نے طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کے عبوری حکومت اور کابینہ کے اعلان پر تجزیہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت میں تحریک طالبان کے اہم کرداروں کو شامل کیا گیا ہے۔

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ طالبان قیادت نے حکومتی تشکیل میں اپنی جدوجہد میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو مدنظر رکھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد حسن اخوند ان چار لوگوں میں شامل ہیں، جنہوں نے ملا محمد عمر کے ساتھ تحریک طالبان افغانستان قائم کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.