افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہ ہونے کی ایک بار پھر یقین دہانی کے بعد پاکستان نے طورخم سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم گزرگاہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے کل سے کھول دی جائے گی۔ امپورٹ، ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ گاڑیوں کی آمد و رفت کل سے بحال ہوجائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد 9 دنوں سے بند ہے، دونوں اطراف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمد و رفت کیلئے بھی کل صبح سے کھل جائے گی، 6 ستمبر کو پاک افغان کشیدگی کے باعث سرحد کو بند کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed.