پاکستان نے افغانستان کی ایئر لائن کام ایئر کو مزار شریف سے بھی فلائٹس کی اجازت دے دی، کام ایئر کی افتتاحی پرواز آج مزار شریف سے اسلام آباد پہنچی۔
افغانستان اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطہ مزید بحال ہوگیا ہے، پاکستان نے افغانستان کی ایئر لائن کام ایئر کو مزار شریف سے بھی فلائٹس کی اجازت دے دی۔
ذرائع سی اے اے کے مطابق کام ایئر کی افتتاحی پرواز آج مزار شریف سے اسلام آباد پہنچی۔
کابل کے بعد کام ایئر لائن نے مزار شریف سے اسلام آباد کے لیے بھی فلائٹس کا آغاز کردیا ہے۔
سی اے اے نے کام ایئر کو مزار شریف سے اسلام آباد کے لیے فلائٹس کی اجازت دی تھی، کام ایئر مزار شریف اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار ایک فلائٹ چلائے گی۔
Comments are closed.