آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے خلوصِ نیت کے ساتھ افغان امن عمل کو مذاکرات کے ذریعے متفقہ حل تک پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی اور کرتے رہیں گے۔
کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ غلط تاثر قائم کرنے اور کسی کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کیا جائے۔
آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، سیکیورٹی چیلنجز کے مقابلے کے لیے قومی سوچ اختیار کرنا ہوگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں عالمی، علاقائی اور داخلی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، آرمی چیف نے مغربی سرحد کے ساتھ اعلیٰ سطح کی نگرانی کی ہدایت کی۔
Comments are closed.