وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے منفی بیانات سے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو داغدار نہیں کیا جاسکتا۔
تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ الزام تراشی سے خطے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
ملاقات میں افغان امن عمل کی تازہ صورتحال اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
علاوہ ازیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان میں طاقت کے زور پر بنائی گئی حکومت کو دنیا قبول نہیں کرے گی۔
Comments are closed.