online dating yahoo filipino cupid chat room best online dating houston hot asia girls dating uganda i hope you had a great day average height of a female normal girl height

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانیوں کو شہریت کارڈز کے عدم اجراء سے 12 کروڑ 70 لاکھ کا نقصان

آڈٹ حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کو شہریت کارڈز جاری نہ کیئے جانے کے باعث 12 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں افغان پناہ گزینوں کے لیے شہریت کارڈ جاری کرنے کا معاملہ زیرِ غور آیا۔

آڈٹ حکام نے اجلاس کو بتایا کہ منصوبے کے تحت افغان پناہ گزینوں کو 10 لاکھ کارڈز جاری کیئے جانے تھے، 6 لاکھ کارڈ پرنٹ ہوئے جبکہ 3 لاکھ کارڈز جاری کیئے گئے۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی (پی کے میپ)کے سربراہ محمود خان اچکزئی نےافغان مہاجرین کو پاکستان کی شہریت دینے کامطالبہ کردیا…

آڈٹ حکام نے بتایا کہ افغان پناہ گزینوں کو 2 لاکھ 96 ہزار کارڈز جاری نہیں کیئے جا سکے، کارڈز جاری نہ کرنے سے 12 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

نادرا حکام نے اجلاس کو بتایا کہ افغانوں کی بہت سی تعداد ایسی ہے جو نادرا سے رجسٹرڈ نہیں ہونا چاہتی۔

نادرا حکام کے مطابق 45 ہزار کارڈز کا پراسس مکمل ہے، افغان شہری وہ کارڈ لینے نہیں آئے۔

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہا ئیکورٹ کے چیف جسٹس…

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے بتایاکہ غیر متوقع حالات کے باعث یہ نقصان ہوا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نادرا کا افغان پناہ گزینوں کو شہریت کارڈ دینے کے حوالے سے آڈٹ پیرا نمٹا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.