پاکستانیوں کی اکثریت نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دینے کو اچھا فیصلہ قرار دیدیا۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سے 750 سے زائد افراد کی رائے لی گئی۔
سروے میں 84 فیصد افراد نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ملک چھوڑںے کا حکم دینے کو اچھا فیصلہ قرار دے دیا۔
گیلپ سروے میں 69 فیصد نے امید ظاہر کی کہ افغان شہری اپنے وطن لوٹ جائیں گے۔
سروے میں 64 فیصد پاکستانیوں نے خیال ظاہر کیا کہ افغان شہریوں کے اپنے وطن واپس جانے سے پاکستان میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوگی۔
گیلپ سروے میں 55 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی سے پاکستانی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
Comments are closed.