افغانستان کے شہر اسد آباد میں یومِ آزادی کی ریلی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے عینی شاہدکے حوالے سے بتایا ہے کہ اسد آباد میں ریلی کے دوران قومی پرچم لہرانے پر طالبان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔
عینی شاہد کے مطابق واضح نہیں ہوا ہے کہ ہلاکتیں فائرنگ سے ہوئی ہیں یا بھگدڑ مچنے سے ہوئیں۔
طالبان کے ترجمان کی جانب سے اسد آباد میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر کوئی ردِ عمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔
Comments are closed.