ایشیا کپ 2022ء کے پہلے میچ میں سری لنکا کی افغانستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر سنتھ جے سوریا افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سنتھ جے سوریا نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی اوپننگ پرفارمنس بہت مایوس کن ہے۔
سنتھ جے سوریا نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی متحد ہوکر کھیلیں گے اور مضبوطی کے ساتھ دوبارہ کم بیک کریں گے۔
سابق کپتان سری لنکا نے اپنی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ آخر تک مقابلہ کریں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022ء کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔
سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف افغانستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کیا۔
آسان ہدف کے تعاقب میں رحمان اللّٰہ گرباز نے 18 گیندوں پر 40 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، حضرت اللّٰہ زازئی نے 37 جبکہ ابراہیم زدران نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔
Comments are closed.