سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے معاملات میں ہمیں فریق نہیں بننا چاہیے، اگر افغانستان سے متاثرین آتے ہیں تو ہمیں دل بڑا کرنا ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں سیاسی قیادت کو بریفنگ دی گئی تھی، سیاسی قیادت کو بنیادی اصولوں پر اختلاف نہیں تھا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں دنیا کو افغانستان کے مسئلے پر ساتھ ملانا ہو گا، جو افغان عوام فیصلہ کرتے ہیں اسے قبول کیا جانا چاہیے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جو ہمارے ملک پر حملہ اور ہو گا وہ ہمارا دشمن ہے، پاکستان میں افغان عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر لوگ آج ریلیاں نکالتے ہیں تو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
Comments are closed.