امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ سب متفق ہیں کہ گزشتہ 20 برس کے حاصل کردہ فوائد ضائع نہیں ہونے چاہییں۔ افغانستان میں حاصل کردہ فوائد کا تحفظ سب کے مفاد میں ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو عالمی برادری اور امریکا کی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.