بدھ 12؍جمادی الاول 1444ھ 7؍دسمبر 2022ء

افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وفد میں طالبان کے سینئر رہنما انس حقانی بھی متحدہ عرب امارات پہنچےہیں۔

شیخ محمدبن راشدالمکتوم نے افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا یعقوب سے ملاقات کی۔

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھی افغان قائم مقام وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان وفد کے دورۂ متحدہ عرب امارات کو غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کابل ایئر پورٹ چلانے کے لیے ابوظبی کی کمپنی نے دو ماہ پہلے طالبان سے معاہدہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.