افغانستان کےصوبے بدخشاں کے ڈپٹی گورنر کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق، یہ کار بم دھماکا صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں ہوا۔
صوبے بدخشاں کے انفارمیشن آفس کے سربراہ مہزودین احمدی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی اور ان کے ڈرائیور دھماکے میں ہلاک جبکہ 6 شہری زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ یہ کافی عرصے کے بعد افغانستان میں طالبان کے کسی اہلکار پر ہونے والا پہلا بڑا حملہ ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس بم دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
Comments are closed.