بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان کے خلاف ٹیم تبدیل نہیں ہوگی، ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو خوشی ہوگی، دونوں ٹیموں کو ایک اور میچ کھیلنے کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے میچ کے بعد جس طرح دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ملے وہ زبردست لمحہ تھا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج شام 7 بجے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.