افغانستان کی صورتِ حال کا پاکستان کی بانڈ مارکیٹ پر منفی اثر پڑا ہے، جس کے باعث اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں پاکستانی بانڈز کی کارکردگی بدترین رہی۔
ڈالر میں جاری 10 سالہ پاکستانی بانڈ کی قدر 1.6 فیصد کم ہوگئی۔ یہ پاکستانی بانڈ کی ایک دن میں سب سے بڑی گراوٹ ہے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے ترکِ وطن کرنے والوں کی بڑی تعداد پڑوسی ممالک پر مالیاتی دباؤ کا باعث بن سکتی ہے، اس تناظر میں پاکستان کے بین الاقوامی بانڈز شدید دباؤ کا شکار ہے۔
Comments are closed.