طالبان کی جانب سے افغانستان پر مکمل قبضے اور موجودہ صورتِ حال پر گفتگو کے لیے نیٹو کی جانب سے اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
یہ بات نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتِ حال پر نیٹو کا اجلاس کل منعقد (جمعے کو) ہو گا۔
نیٹو کی جانب سے ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار سے اب تک کابل ایئرپورٹ کے اندر اور اردگرد 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.