منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

افغانستان کی صورتحال پر اجلاس، طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیا گیا

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے 2 روزہ اجلاس میں طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیا گیا۔

 دوحہ اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد افغانستان میں خواتین سمیت انسانی حقوق پر متفقہ نکتے پر پہنچنا ہے۔

افغانستان میں جامع حکومت، انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ مؤقف پر پہنچنا ہے۔

 اجلاس میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق بات چیت نہیں ہو گی۔

اجلاس میں پاکستان، چین، ایران، بھارت، امریکا، برطانیہ سمیت کئی ممالک کے نمائندے شریک ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.