وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو سب متاثر ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی سے ہم سب کو سبق سیکھنا ہے، اس کو دہرانا نہیں چاہیے، افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہوگا، بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے منفی حرکتیں کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے مختلف گروپس کو دہشت گردی کے لیے جوڑا، پڑوسی ملک خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔
Comments are closed.