بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان کی دو ایئر لائنز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال

افغانستان سے امریکا کے مکمل انخلاء اور طالبان حکومت کے قیام کے بعد افغانستان کی دو ایئر لائنز کو پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی سرکاری فضائی کمپنی آریانہ اور کام ایئر کابل سے اسلام آباد کیلئے دو طرفہ فلائٹ آپریشن شروع کریں گی۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے )حکام کے مطابق آریانہ ایئرلائن ہفتہ وار 2 جبکہ کام ایئر کو 5 پروازیں آپریٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے مطابق بوئنگ 777 طیارے اور ایئر بس 340 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آمد و روانگی کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق افغانستان نے کابل، مزار شریف اور قندھار سے کراچی کیلئے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت مانگی ہے جو ابھی زیر غور ہے اور پاکستان افغانستان کے ایم او یو پر دستخط سے مشروط ہے، معاہدے کے مطابق 1500 مسافروں کی آمد و رفت کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.