بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان کی خود مختاری، آزادی اور سالمیت کا احترام کرتے ہیں، چین

چین کےصدر شی جن پنگ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے فون پر گفتگو کی ہے۔ 

چینی سرکاری میڈیا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ چین اور روس کے صدور نے افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ 

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین افغانستان کی خود مختاری، آزادی اور سالمیت کا احترام کرتا ہے اور افغانستان کے داخلی اُمور میں چین عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.