پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی تیاری کرلی، قومی ٹیم کی کپتانی شاداب خان کریں گے، جبکہ بابر اعظم سمیت 4 کرکٹرز آرام کریں گے۔
پی سی بی نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی تیاری کرلی ہے، کپتان بابر اعظم سمیت 4 کرکٹرز کو آرام دیا جارہا ہے، محمد رضوان ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی آرام کرنے کرکٹرز میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیم میں نئے کرکٹرز کو آزامانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ امام الحق ، فخر زمان ، سرفراز احمد اور فہیم اشرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہوں گے ۔
فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر ون ڈے اسکواڈ میں جگہ بنائیں گے، خوشدل شاہ کو بھی ِ موقع ملنے کا امکان ہے جبکہ صہیب مقصود اور حارث سہیل کا اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز پہلی ستمبر سے سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔
Comments are closed.