منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے بڑے کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی، ہیڈکوچ

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم عبدالرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کیخلاف سیریز کےلیے بڑے کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی۔  

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم اچھی ہے، افغانستان کے خلاف ہمیشہ کلوز مقابلہ ہوتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں نوجوانوں کےلیے بڑا اچھا موقع ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے افغانستان ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں ان کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا ہے، ہر شعبے میں شامل کھلاڑی فارم میں ہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا اچھا کمبی نیشن ہے، ہمارے ساتھ بڑے نام نہیں لیکن نوجوان ان کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر گل اور محمد یوسف بڑے نام ہیں، ہم مل کر کام کریں گے، کوئی کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.