افغانستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کم از کم تین تبدیلیاں کی جائیں گی، قومی ٹیم مینجمنٹ نے سیریز اپنے نام کرنے کے بعد تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون میں چار تبدیلیوں کے بارے میں بھی غور کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف، محمد نواز اور محمد وسیم کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے۔
افتخار احمد، اسامہ میر، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے، پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ ٹاس سے قبل کیا جائے گا۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا، تیسرا ون ڈے میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔
واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔
Comments are closed.