بنگلادیش نے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 546 رنز سے ہرا دیا۔
بنگلادیش کے 662 رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
افغانستان کے رحمت شاہ 30 اور کریم جنت 18رنز بنا کر نمایاں رہے۔
میزبان ٹیم کے تسکین احمد نے 4 اور شرف الاسلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 382 رنز بنائے تھے جبکہ افغانستان کی ٹیم 146 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔
دوسری اننگز میں بنگلادیش نے 425 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی اور مہمان ٹیم کو 662 رنز کا ہدف دیا تھا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے نجم الحسین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
نجم الحسین پہلی اننگز میں 146 اور دوسری اننگز میں 124 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلادیش نے رنز کے اعتبار سے ٹیسٹ کرکٹ کی تیسری بڑی فتح حاصل کی ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے 1928 میں آسٹریلیا کو 675 رنز سے ہرا کر سب سے بڑی فتح حاصل کی تھی۔
آسٹریلیا نے 1934 میں انگلینڈ کو 562 رنز سے شکست دے کر دوسری بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔
Comments are closed.