pregnant hookup boyne tannum hookup rules 2010 free hookup apps secure hookup site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان کو شکست، بھارت پھر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل

مینز ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی بقا کی جنگ لڑتی بھارتی کرکٹ ٹیم افغانستان کو بڑے مارجن سے شکست دے کر دوبارہ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی۔ 

ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اوپننگ بیٹسمین روہیت شرما اور کے ایل راہول نے اپنی ٹیم کے لیے 140 رنز کی طویل پارٹنر شپ بنادی، اس کے بعد ریشبھ پنت اور ہاردیک پانڈیا نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 200 کا ہندسہ عبور کروادیا۔

روہیت شرما نے 74 اور کے ایل راہول نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہاردیک پانڈیا 35 اور ریشبھ پنت 27 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں ابوظبی میں افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں کچھ اس طرح کے واقعات رونما ہوئے جنہوں نے صارفین کو میچ کو فکس قرار دینے پر مجبور کردیا۔

بھارتی ٹیم نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 210 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے کریم جنت اور گلبدین نائب ایک ایک وکٹ لے سکے۔

بڑے ہدف کے دباؤ میں افغانستان کے بیٹسمین بے بس دکھائی دیے اور وقفے وقفے کے ساتھ اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔ 

کپتان محمد نبی کے 35 اور آل راؤنڈر کریم جنت کے 42 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی قابلِ ذکر بیٹنگ نہ کرسکا۔ 

افغانستان مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز ہی بناسکی۔

اس فتح کے ساتھ ہی بھارت کی پھر سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں جہاں اس نے نہ صرف 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے بلکہ بھاری مارجن سے افغانستان کو شکست دے کر اپنا رن ریٹ بھی مثبت کرلیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.