بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان کو انسانی مدد کے لیے امداد جاری رکھیں گے، یورپی کمیشن

یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ افغانستان کو انسانی مدد کے لیے امداد جاری رکھیں گے۔ برسلز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امداد بذریعہ حکومت یا گروپ کے نہیں دی جائے گی۔

یورپی یونین کے مطابق امداد کی ترسیل پارٹنرز این جی اوز کے ذریعے کی جائے گی۔

یورپی یونین نے کہا کہ 2021 میں ای یو افغانستان کو 67 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کرچکا ہے۔ 

پاکستان اور ایران میں افغان مہاجریں کے لیے 26 ملین ڈالرکی امداد دی گئی۔ دوسری جانب برطانیہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کی تاریخ میں توسیع مشکل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.