بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

افغانستان کا پاکستان کی میزبانی سری لنکا میں کرنے کا فیصلہ

افغانستان نے  ون ڈے سیریز میں پاکستان کی میزبانی سری لنکا میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ جلد سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دے گا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے مشاورت کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

افغانستان نے اگست کے تیسرے ہفتے میں تین ون ڈے میچز میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.