مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت ایک مرتبہ پھر ٹاس ہار گیا، جس کے ساتھ ہی افغانستان نے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت پہلے پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ٹاس ہارا تھا، جہاں دونوں میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خیال رہے کہ اس میچ میں شکست کی صورت میں بھارت ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باضابطہ طور پر باہر ہوجائے گی۔
بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں روی ایشون اور سوریا کمار یادیو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم ویرات کوہلی، روہیت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شردل ٹھاکر، محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جسپریت بومرا پر مشتمل ہے۔
افغانستان کی ٹیم میں کپان محمد نبی، حضرت اللّٰہ زازئی، محمد شہزاد، رحمان اللّٰہ گرباز، نجیب اللّٰہ زدران، شرف الدین اشرف، گلبدین نائب، راشد خان، کریم جانات، نوین الحق اور حامد حسن شامل ہیں۔
Comments are closed.