پاکستان کرکٹ ٹیم کو افغانستان سے سیریز میں ون ڈے کی عالمی نمبر ون ٹیم بننے کا موقع میسر آگیا۔
پاکستان اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔
افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 3-0 سے فتح ٹیم پاکستان کو پھر سے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے 116 جبکہ نمبر ون ٹیم آسٹریلیا کے 118 پوائنٹس ہیں۔ افغانستان کے خلاف گرین شرٹس کی فتح سے اس کے پوائنٹس کی تعداد 119 ہو جائے گی۔
ہمبنٹوٹا سری لنکا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے۔ دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ اور تیسرا 26 اگست کو کولمبو میں ہوگا۔
Comments are closed.