لڑکیوں کی تعلیم کے لیے عالمی شہرت رکھنے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی شہری ملالہ یوسف زئی نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول پر اپنی مایوسی اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وہ اس صورتحال میں خواتین، اقلیتوں اور انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے افراد کے لیے سخت پریشان ہیں۔
انھوں نے عالمی، علاقائی اور مقامی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر سیز فائر کروائیں، اور جلد از جلد انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مہاجرین اور شہریوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔
Comments are closed.