بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان ٹیم کے کپتان گراؤنڈ میں کیوں رو دیے؟

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ کے آغاز سے قبل گراؤنڈ میں قومی ترانہ سُن کر آبدیدہ ہوگئے۔

گزشتہ روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین  میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے شعیب اختر کے طنز کے تیر کے جواب میں پاکستانیوں کو تاریخی فتح کی مبارکباد دے دی۔

افغانستان کا قومی ترانہ ختم ہوا تو افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

محمد نبی کا یہ مختصر کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، صارفین محمد نبی کے لیے ہمدردی کا اظہار کرنے لگے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو  شکست سے دوچار کیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک کیلئے گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران ان کے بھارتی مداح ’جی جا جی‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

مجیب الرحمن نے30رنز دے کر پانچ اور راشد خان نے9رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ با آسانی130رنز سے جیت لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.